اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جلد دورہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
وزیر اعظم عمران خان ماہ رمضان میں ہی سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی سعودی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔
وزیر اعظم عمران خان کا 7 مئی کو 2 روزہ دورے پر سعودی عرب جانے کا امکان ہے۔ وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب سعودی ولی عہد کی دعوت پر کررہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے دوران مختلف امور زیرغور آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا بڑا مسئلہ برآمدات کے شعبے کو نظر انداز کرنا ہے، وزیر اعظم
قبل ازیں چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کی تھی۔