بشیر میمن کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، فروغ نسیم

بشیر میمن کیخلاف ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا، فروغ نسیم

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل بشیر میمن نے جو الزامات لگائے ہیں اس پر ان کو ہرجانے کا نوٹس بھیجوں گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بشیرمیمن سے اعظم خان یا شہزاد اکبر کی موجودگی میں ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ بشیر میمن اور شہزاد اکبر کبھی میرے دفتر نہیں آئے۔

مزید پڑھیں: شہزاد اکبر کا بشیر میمن کو 50 کروڑ کا ہرجانے کا نوٹس

وزیرقانون فروغ نسیم نے کہا کہ بشیر میمن کی آئینی حدود کیا تھی جو جسٹس قاضی سے متعلق بات کروں گا۔ وزیراعظم نے کبھی نہیں کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف کیس بناتے ہیں۔

فروغ نسیم نے کہا کہ بشیر میمن یہ بتائیں کہ اڑھائی سال تک وہ کیوں خاموش رہے؟ پتہ نہیں بشیر میمن کا کوئی ایجنڈا ہے یا دماغی توازن خراب ہوگیا ہے۔ بشیر میمن کو جس نے پلانٹ کیا ہے کم از کم ان کوعقل ہونی چاہیے تھی۔


متعلقہ خبریں