انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان اور زمبابوے کی سیریز ختم ہونے کے بعد نئی ٹی 20 رینکنگ جاری کر دی۔
تین میچوں پر مشتمل سیریز میں عمدہ بلے بازی کی بدولت مین آف دی سیریز کا ایوارڈ حاصل کرنے والے قومی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان پہلی بار ٹاپ 10 بیٹسمینوں میں شامل ہوئے ہیں۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق محمد رضوان میں 10 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
کسی اور کو بھی اسکور کرنے دیں: تبریز شمسی کا محمد رضوان سے دلچسپ مطالبہ
دوسری جانب قومی تیم کے کپتان بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔
بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔
گیند بازوں کی رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی 17 فہیم اشرف 18 ویں اور حارث روف 21 نمبر پر موجود ہیں۔
ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ پہلے ، بھارت دوسرے آسٹریلیا تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے اور جنوبی افریقا کو بالترتریب دو ایک سے شکست دی تھی۔