پی ایس ایل 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ مکمل


کورونا وائرس کی وبا کے باعث التوا کا شکار پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں غیر ملکی کرکٹرز کی آن لائن ڈرافٹنگ مکمل ہو گئی۔

پی ایس ایل کے 6 فرنچائزز نے 132 کھلاڑیوں پر مشتمل فہرست سے متبادل غیر ملکی کھلاڑیوں کا انتخاب کرلیا۔

ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے شکیب الحسن، فالکنر، برنز، فرگوسن اور پرسانا کو پک کرلیا۔ پشاور زلمی نے فیبیان الین، رومین پاوول اور فیڈل ایڈورڈز کو پک کرلیا۔

اسی طرح ملتان سلطانز نے محموداللہ، رحمان اللہ گرباز،جارج لنڈے اور اوبے مکائے کو پک کرلیا۔ کراچی کنگز نے مارٹن گپٹل، نجیب اللہ، تھسار اپریرا اور لٹن داس کو پک کرلیا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 6 ملتوی کر دیا گیا

ڈرافٹنگ کے دوران  کوئٹہ گلیڈیٹرز نے آندرے رسل کو پک کرلیا جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے عثمان خواجہ اور جانیمن ملان کو پک کرلیا۔

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز کیلئے متعدد انٹرنیشنل کھلاڑی بھارتی لیگ اور نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سےدستیاب نہیں ہیں۔ انگلینڈکےڈومیسٹک ٹورنامنٹ کےباعث کوئی بھی انگلش کرکٹردستیاب نہیں ہے۔ دستیاب کھلاڑیوں کی آن لائن ڈرافٹنگ مکمل ہوگئی۔

تمام ٹیموں کے بیشترغیرملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے پیش نظر نئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔

لاہورقلندرز نےراشد خان، ڈیوڈویزے، سمت پٹیل، جوڈینلی اور ٹوم ایبل کی جگہ دوسرے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا۔ کراچی کنگ نے کولن انگرام، محمد نبی، ڈین کرسٹن اور جوکلارک کی خدمات دستیاب نہیں رہیں گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایلکس ہیلز، لوئیس گریگری اور فل سالٹ کی جگہ دوسرے کھلاڑی پک کرلیے ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹوم بینٹن کی جگہ دوسرا کھلاڑی کا انتخاب کیا ہے۔


متعلقہ خبریں