مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا


پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث آج سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مردان حبیب عارف کے مطابق مردان میں کورونا کی صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے جس کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہے۔

مردان میں اشیائے خوردونوش، میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام تجارتی اور کاروباری مراکز بند رہیں گے جبکہ مردان پولیس اور انتظامیہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے لیے سرگرم عمل رہیں گے۔

مردان میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے بس اڈے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کے بڑے اسپتالوں میں آکسیجن کا اسٹاک ختم ہونے لگا

ڈپٹی کمشنر مردان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی۔

قبل ازیں سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا سید امتیاز حسین شاہ نے کہا تھا کہ مردان اور لوئر دیر میں کورونا کیسز کی شرح میں کمی نہ ہوئی تو لاک ڈاؤن کا آپشن استعمال کیا جاسکتا ہے۔


متعلقہ خبریں