بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر روندرا جاڈیجا نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ایک اوور میں ریکارڈ 37 رنز بنا ڈالے۔
چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے روندا جاڈیجا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
جڈیجا نے ہرشل پٹیل کو اننگز کے آخری اوور میں پانچ چھکے ایک چوکا اور ایک دو رنز بنائے جس میں ایک نوبال بھی شامل تھی۔
جڈیجا نے 28 گیندوں پر 62 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو ایک بڑا 191 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب رہی۔
اس سے قبل کرس گیل نے آر سی بی کی نمائندگی کرتے ہوئے کوچی کی ٹیم کے خلاف 37 رنز بنائے تھے۔