مردان میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ

مردان: مسافر کوچ کو حادثہ، 17 زخمی

خیبر پختونخوا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا کامران بنگش کے مطابق کورونا میں اضافے کے سبب مردان میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے40 فیصد مثبت کیسز آنے پر مردان میں لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام شہروں کے حالات پر نظر رکھی جائے گی، عوام ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنائیں۔


متعلقہ خبریں