ہٹلر کا سگار بکس 29 ہزار ڈالر میں فروخت

ہٹلر کا سگار بکس 29 ہزار ڈالر میں فروخت

جرمنی کے نازی سوشلسٹ آمر آڈولف ہٹلر کا ذاتی سگار اور ہیئر برش سمیت دیگر اشیا نیلام کر دی گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا میں ایک متنازعہ نیلامی میں ہٹلر کا ذاتی سگار اور ہیر برش سمیت دیگر اشیا کو نیلام کر دیا گیا۔

نیلامی میں ہٹکر کا سگار 29 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ ہیئر برش 19 ہزار ڈالر میں فروخت کر دیا گیا۔ ہٹلر کے استعمال کی 8 اشیا نیلام کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین سے دوستی کر کے تحفے بٹورنے والا گرفتار

ہٹلر کا ایک سفید دھات کا آئینہ 15 ہزار ڈالر جبکہ ایک دھات کا بوٹ برش 13 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا جبکہ ہٹلر کی خاتون کا چمچ کانٹا 3 ہزار 8 سو ڈالر میں نیلام ہوا۔

ہر شے پر ہٹلر کا نشان اور ابتدائی الفاط اے ایچ ایمپوز تھے۔

دوسری جانب ہٹلر کے سامان کی نیلامی پر بہت تنقید کی گئی اور اسے ہٹلر کی کامیابی سے جوڑا گیا اور کہا گیا کہ اگر ہٹلر زندہ ہوتا وہ اشیا نیلام کرنے والی کمپنی کا شکریہ ادا کرتا۔

جے بی ملٹری نوادرات کے مالک جیمی بلیوٹ نے کہا کہ ہٹلر کی اشیا کی فروخت صرف ایک کاروبار ہے اور اس کو تنقید کی نظر سے دیکھنا درست نہیں۔


متعلقہ خبریں