کورونا وائرس: دنیا میں 14 کروڑ 62 لاکھ سے زائد کیسز

فائل فوٹو


عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد میں 14 کروڑ 62 لاکھ 27 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے 7 لاکھ 20 ہزار 892 نئے کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا کے وار: امیر بھارتیوں نے ملک سے بھاگنا شروع کردیا

اعداد و شمار کے مطابق کورونا کے باعث 30 لاکھ 99 ہزار 340 اموات ہو چکی ہیں جبکہ 12 کروڑ 40 لاکھ 19 ہزار 481 افراد صحتیاب بھی ہو گئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق امریکہ میں کورونا سے 3 کروڑ 27 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جب کہ وہاں مزید 470 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جس کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 5 لاکھ 85 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

بھارت میں ایک کروڑ 66 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں جبکہ کورونا کے باعث مزید 2 ہزار 621 اموات بھی ہو چکی ہیں۔ بھارت میں اب تک ریکارڈ کی جانے والی اموات کی کل تعداد ایک لاکھ 89 ہزار سے زائد ہو گئی ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 42 لاکھ 38 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 86 ہزار 623 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 54 لاکھ 40 ہزار سے زائد افراد متاثر اور ایک لاکھ 2 ہزار 496 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 7 ہزار 501 ہے۔

کراچی: عوام نے کورونا ایس او پیز کو ہی قرنطینہ کرادیا؟

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد:سب سے بڑا اسپتال پمز کورونا مریضوں سے بھر گیا

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔


متعلقہ خبریں