انڈونیشیا کا بحری جہاز لاپتہ: عملے کے پاس صرف 72 گھنٹے کیلئے آکسیجن موجود

انڈونیشیا کا بحری جہاز لاپتہ: عملے کے پاس صرف 72 گھنٹے کیلئے آکسیجن موجود

انڈونیشیا کی بحریہ نے خبردار کیا ہے کہ گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے بحری جہاز کے 53 عملے کے پاس صرف 72 گھنٹے کے لیے آکسیجن موجود ہے۔

انڈونیشیا میں حکام کے مطابق اس لاپتہ ہو جانے والی آبدوز کی تلاش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جس پر انڈونیشیا کی بحریہ کے 53 اہلکار سوار ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق یہ آبدوز بالی کے جزیرے کے شمال میں جنگی مشقیں کر رہی تھی لیکن ان مشقوں کے نتائج کے سلسلے میں اس کا حکام سے رابطہ منقطع ہو گیا۔

انڈونیشیا کی فوج کے سربراہ نے کہا ہے کہ جنگی جہازوں کو اس کی آر آئی ننگالہ 402 آبدوز کی تلاش کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: روسی آبدوزوں کا برفیلی سطح توڑنے کا مظاہرہ

انڈونیشیا کے حکام نے آسٹریلیا اور سنگاپور سے بھی آبدوز کی تلاش میں مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ ان ملکوں کی طرف سے اس بارے میں ابھی تک کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

جرمن ساخت کی یہ آبدوز بالی کے جزیرے سے 60 میل کے فاصلہ پر سمندر میں بدھ کے روز سے لاپتہ ہے۔

انڈونیشیا کی بحریہ کے ایڈمرل جولیس وڈجونو نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ ‘بحریہ تلاش کا کام کر رہی ہے۔ ہمیں معلوم ہے کہ اس جگہ سمندر بہت گہرا ہے۔‘

اطلاعات کے مطابق اس آبدوز سے اس وقت رابطہ منقطع ہو گیا جب اسے زیادہ گہرائی میں جانے کی اجازت دی گئی۔

انڈونیشیا کی پانچ میں سے یہ ایک آبدوز ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس آبدوز کو سنہ 1970 کی دہائی کے آخری برسوں میں بنایا گیا تھا جس کے بعد سنہ 2012 میں اس کی جنوبی کوریا میں دو سال تک مرمت کی گئی۔
لاپتہ انڈونیشی آبدوز میں 72 گھنٹے آکسیجن باقی ہے


متعلقہ خبریں