خفیہ ایجنسی ایم آئی5کاانسٹاگرام اکاؤنٹ


برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی5 نے اپنے متعلق پائی جانیوالی غلط فہمیوں کا مقابلہ کرنے اور نوجوان نسل کیساتھ رابطے کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اکاؤنٹ کھول لیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ اکاؤنٹ کے ذریعے  ادارے سے متعلق قیاس آرائیاں دور کی جائیں گی اور اب تک سامنے نہ لایا گیا مواد پیش کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اکاؤنٹ کے ذریعے انٹیلی جنس افسروں کے ساتھ آن لائن سوال جواب کے سیشن بھی ہوں گے۔

ایم آئی5 کے اکاؤنٹ@mi5official پر سوال وجواب کا سلسلہ بھی ہوگا۔ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کین میکلم نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ پر ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ لیکن جب ایک خفیہ ایجنسی ایسا کرتی ہے تو یہ واقعی بڑی بات ہے۔

کین میکلم نے کہا ایک انٹلیجنس سروس کیلئے یہ بڑی مشکل صورتحال ہوتی ہے کہ ایک طرف ، عوام کی خدمت اور ملک کو محفوظ رکھنے کی کوشش اور دوسری طرف تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

سربراہ نے بتایا ایم آئی 5 اپنے 112 سالہ ماضی کے ریکارڈ ایسے حقائق سامنے لائے گی جس کے متعلق اب تک مختلف قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں، تاہم خفیہ آپریشنز کے متعلق معلومات شیئر نہیں کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں