نئی دہلی: بھارت میں 18 سال کی عمر کے حامل تمام شہری عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے مجاز ہوں گے۔
بھارت: ویکسین لگوانے کے بعد منموہن سنگھ کا ٹیسٹ مثبت آگیا
بھارت کے مؤقر اخبار دی اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے یہ فیصلہ ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کو پیش نظر رکھ کر کیا ہے۔
اخبار کےمطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اس ضمن میں متعدد ملاقاتیں اعلیٰ حکام اور کورونا ویکسین تیار کرنے والے اداروں کے سربراہان سے کیں جس میں درپیش صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 18 سال اور اس سے زائد عمر کے تمام افراد یکم مئی 2021 سے کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔
کورونا: کیا ویکسین ہر سال لگوانا ہو گی؟
بھارتی وزیراعظم مودی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کہا کہ حکومت کی پوری کوشش ہے کہ کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی جا سکے۔
بھارتی اخبار کے مطابق حکومت نے ویکسین تیار کرنے والے تمام اداروں سے اس بات کی بھی ضمانت حاصل کی ہے کہ وہ ویکسین کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں گے اور اس میں کسی بھی قسم کی رخنہ اندازی نہیں ہو گی۔
بھارت کے سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی گزشتہ روز وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھا تھا جس میں زور دیا گیا تھا کہ وہ فوری طور پر ویکیسنیشن کی رفتار کو بڑھائیں اور ویکسین لگوانے والے افراد کی عمر کو مزید کم کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد ویکسین لگوا سکیں۔
کورونا: وبا کو شکست دینے والے افراد کیلیلے ویکسین کی ایک خوراک کافی ہے، تحقیق
یہاں یہ بات یاد رہے کہ پوری دنیا میں ویکسین تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ بھارت میں قائم ہے۔