وقار یونس کا آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ


قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے آسٹریلیا روانگی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ آج زمبابوے سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوں گے۔ ان کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہو گی۔

پوری دنیا بابر اعظم کے گن گا رہی ہے، وقار یونس

وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لیے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ وہ آسٹریلیا سے پاکستان واپسی پر دوبارہ قومی ٹیم کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوینٹی میچز 21، 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے جبکہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 29 اپریل سے ہوگا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست دی تھی۔


متعلقہ خبریں