اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا، شہباز گل


اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور عدالتی فیصلوں پر کسی بھی طرح سے اثرانداز ہونے کی جسارت نہیں کر سکتے۔

انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان لوگوں نے پہلے خود عدالتی فیصلے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو پتا ہے کہ نائب قاصد نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے فیصلے عوام کے سامنے ہیں اور شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 1990 میں شہباز شریف فیملی کے پاس صرف 21 لاکھ روپے تھے لیکن 1998 میں ان کے اثاثے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے ہو گئے۔ 7 ہزار 328 ملین روپے شہباز شریف نے 10 سالوں میں بنائے۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش کی سستے داموں فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، فردوس عاشق

معاون خصوصی نے کہا کہ سال 2008 سے 2018 تک ان کے اثاثے بڑھ کر 73 ہزار 280 لاکھ روپےہو گئے جبکہ شہباز شریف نے ایم بی بی ایس کی ڈگری بطور وزیر اعلیٰ حاصل کی۔

انہوں نے کہا کہ اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہے۔ ٹی ٹی ابا جی کے نہیں بلکہ بیٹے کے اکاؤنٹ میں آتی تھی جبکہ اس میں نصرت شہباز اور رابعہ عمران کا بھی نام آیا۔

شہباز گل نے کہا کہ افسوس ہوتا ہے یہ لوگ خواتین کو بھی کرائم کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے زیادہ منافع کمانا جانتے ہیں۔


متعلقہ خبریں