نئی دہلی: بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران تیز رفتار گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش ہو گیا جسے لوگوں نے مردہ سمجھ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک میچ کے دوران باؤلر نے گیند کرائی جسے بلے باز نے زور دار شارٹ کھیلا اور گیند سیدھا باؤلر کے سرمیں جا لگی جس سے وہ زمین پر گر گیا۔
باؤلر کے زمین پر گرتے ہی کھلاڑی اس کے گرد جمع ہو گئے اور لوگ سمجھے کہ شاید وہ گیند سر پر لگنے سے چل بسا ہے۔ کھلاڑی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
کھلاڑی کے زمین پر گرنے اور دیگر کھلاڑیوں کے اردگرد جمع ہونے کی ویڈیو بھارت میں وائرل ہو گئی اور اس کے انتقال کر جانے کی خبر پھیل گئی۔
لیکن اس کے کان کا نچلا حصہ تھوڑا سا متاثر ہوا تھا۔ متاثرہ کھلاڑی نے بعد ازاں اپنی ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ وہ سر میں گیند لگنے سے گر گئے تھے۔ گیند لگنے سے انہیں چکر آنے اور سردرد کے علاوہ انہیں کچھ نہیں ہوا۔
کھلاڑی کا کہنا تھا میں مرا نہیں ہوں بلکہ زندہ ہوں اور میں سٹی اسکین کروانے کو بھی تیار ہوں۔ ڈاکٹر کا کھلاڑی سے متعلق کہنا تھا کہ یہ خوش قسمت ہے جو بچ گیا۔