شیخ رشید نے سوشل میڈیا کی بندش کی وجہ بتادی

شیخ رشید

وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا کی بندش کے ذریعے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست دی۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔ تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کے پاسپورٹ بلاک اور بنک اکاؤنٹس بند کریں گے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ : سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر معذرت

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

وزارت داخلہ نے صبح 11 بجے سے 3 بجے تک سوشل میڈیا سائٹس عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جس کے بعد ٹویٹر، فیس بک،  واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پابندی لگادی گئی تھی۔

وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس بلاک کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن  اتھارٹی کے نام مراسلہ جاری کیا تھا۔


متعلقہ خبریں