لاہور: حکومت پنجاب نے ڈھائی ہزار سرکاری اسکولوں کو پرائیوٹ اداروں کو دینے پر غور شروع کردیا ہے۔
قوم کو علم، تعلیم اور ترقی کی طرف لے کر جانا ہے، وزیر اعظم
ہم نیوز نے اس ضمن میں ذمہ دار ذرائع سے بتایا ہے کہ حکومت پنجاب پنجاب دھائی ہزاراسکولوں کونئے ریٹس کے تحت پرائیویٹ اداروں کو دینے پرغور کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرائیویٹ اشخاص یا اداروں کومحکمہ اسکول فی بچے کے حساب سے پیسے بھی ادا کرے گا۔
ہم نیوز نے اس سلسلے میں ذرائع سے بتایا ہے کہ اسکولوں کو چلانے کے لیے فی بچہ 650 روپے پرائیویٹ اداروں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
تعلیم دوست جذبہ: ڈائیلیسز کے دوران آن لائن کلاس لینے والے استاد
ذمہ دار ذرائع کے مطابق اسکولوں کو پرائیوٹ اداروں یا شخصیات کو دینے کا بنیادی مقصد تعلیمی معیارکو بہتر بنانا ہے۔