روپیہ مستحکم، ڈالر 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آگیا

انٹربینک ڈالر

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 22 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔

ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فوربز میگزین: 2ہزار 755 ارب پتی 130 کھرب ڈالرز کے مالک

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر  152.85  روپے کا ہو گیا جو 22 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔

فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کے باوجود ملکی معیشت میں بہتری اور کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کے بعد ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

ماہر معاشیات مزمل اسلم نے ڈالر کی گراوٹ اور روپے کی قدر میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ڈالر کی گراوٹ کی سب سے بڑی وجہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کا پروگرام بحال ہونا ہے اس پروگرام کی مد میں پاکستان کو مزید 50 کروڑ ڈالرز ملیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کر دی

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ڈالر کی زیادہ آمد کی وجہ سے روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے اور روپے کی قدر بڑھنے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔


متعلقہ خبریں