برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا ہے۔
ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر سر پر اسکارف پہنے آئیں اور جوتے اتار کر مخصوص سلیپرز پہنے مسجد میں داخل ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ملکہ برطانیہ اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا میگھن مارکل سے مقابلہ
انہوں نے مسجد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔ وہ لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں۔
کمیلا پارکر نے ویکسینیشن سنٹر کے دورے کے دوران عملے سے ویکسینیشن کے عمل کے بارے میں سوالات کیے اور ویکسین لگوانے والوں سے بھی بات چیت کی۔
کمیلا پارکر نے پناہ گزین بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں بھی حصہ لیا۔
کمیلا پارکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے اور دورے کی مناسبت سے لگائی گئی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ
ڈچز آف کارنیوال کمیلا پارکر مسجد اور لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی کے دورے کے دوران چہرے پر مسلسل ماسک پہنے رہیں۔