اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگل ڈوز ویکسین لگوانے کے لیے عمر کی حد 80 کے بجائے 70 سال مقررکردی گئی ہے۔
سندھ: جیل میں قیدیوں کی ویکسینیشن کرنے کا فیصلہ
ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد میں سنگل ڈوز کورونا ویکسین کے لیے مقررہ عمر کی حد میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ اب سنگل ڈوز ویکسین 70 سال کی عمر کے افراد بھی لگوا سکتے ہیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سنگل ڈوز کورونا ویکسین ترلائی مرکز سے لگوائی جاسکتی ہے۔
ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق سنگل ڈوزویکسین لگوانے کے لیے ترلائی سینٹر واحد مرکز ہے۔
این سی اوسی کی تمام رجسٹرڈ شہریوں سے کورونا ویکسین لگوانے کی اپیل
کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اسدعمر کا کہنا تھا کہ تاحال 10لاکھ سےزائدافرادکی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز 76 ہزار سے زیادہ افراد کو ویکسین لگائی گئی۔
Total vaccinations carried out so far crossed 1 million. More than 76 thousand vaccinations were carried out yesterday. Total number of people registered so far is now over 2 million. 600k health care workers and more than 1.4 million 50 plus. Please register if u are 50 plus.
— Asad Umar (@Asad_Umar) April 6, 2021
سربراہ این سی او سی نے کہا تھا کہ اب تک رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جن میں 6لاکھ ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد کے 14لاکھ افراد شامل ہیں۔
کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لگانے والوں کو رمضان میں عمرے کی اجازت
وفاقی وزیر اسد عمر کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے افراد ویکسی نیشن کے لیے خود کو رجسٹر کرالیں۔