اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (این سی او سی) نے کورونا سے متاثرہ اضلاع میں پہلی سے 8ویں تک اسکول 28 اپریل تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
این سی او سی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ 9ویں سے 12ویں تک امتحانات مئی کے تیسرے ہفتے میں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ 9ویں سے 12ویں تک کلاسز 19 اپریل سے شروع ہوں گی، ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں یونیورسٹیز بند رہیں گی جبکہ اے لیول ،او لیول کے امتحانات ایس او پیز کے تحت شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
وفاقی وزیر تعلیم نے ہم نیوز کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کے فیصلہ پر آج مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں کورونا کی تیسری لہر کے باعث کیسز میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔
ANNOUNCEMENT No. 1
All Public & Private schools Classes 1-8 to remain closed until Eid in Lahore, Rawalpindi, Gujrat, Gujranwala, Multan, Bhawalpur, Sialkot, Sargoda, Faisalabad, TT Singh, RYK, DG Khan and Sheikupura. Decision to be reviewed in 2 weeks.— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کو مزید بند رکھنے سے متعلق حتمی فیصلہ این سی او سی کی مشاورت سے کیا گیا۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ18 اپریل کے بعد نویں سے بارہویں جماعت کے بچے تعلیمی اداروں میں آئیں۔ نویں سے بارہویں تک کلاسز میں سخت ایس او پیز پر عمل ہوگا۔
پہلی سے آٹھویں جماعت کے متعلق28 اپریل کو فیصلہ کیا جائے گا۔
نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات مئی میں لیے جائیں گے۔ کوروناسےمتاثرہ اضلاع میں یونیورسٹی بند، آن لائن کلاسیں جاری رہیں گی۔
ANNOUNCEMENT No. 2
All Public & Private Schools classes 9-12 will be open only Monday & Thursday starting April 19th, 2021 in Lahore, Rawalpindi, Gujrat, Gujranwala, Multan, Bahawalpur, Sialkot, Sargoda, Faisalabad, TT Singh, RYK, Sheikhupura and DG Khan.— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 6, 2021
شفقت محمود نے بتایا کہ یونیورسٹیوں میں داخلے بھی تاخیر سے ہوں گے۔ اے اور او لیول کے امتحانات شیڈول کے مطابق لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیرتعلیم نے بتایا کہ اے اور او لیول کے امتحانات کی تاریخ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ امتحانات مکمل ایس او پیز کے ساتھ ہوں گے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس 15 مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔
6 ماہ کی طویل بندش کے بعد تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر کو دوبارہ کھولا گیا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔
یکم فروری سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں بحال کی گئی تھیں اور حکومت نے تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا تھا۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر کےدوران حکومت نے دس مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔