ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند رہیں گے یا کھلیں گے؟فیصلہ کل ہو گا

طلباء کو کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر کیلئے آگاہی کتابچہ جاری

فوٹو: فائل


ملک بھر میں تعلیمی اداروں کو مزید بند کرنے یا کھولنے سے متعلق این سی او سی کا اجلاس کل ہوگا جس میں وفاقی و صوبائی وزرائے تعلیم و صحت شریک ہوں گے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں کے حوالے سے اہم فیصلہ متوقع ہیں، جس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے پر غور کیا جائے گا، امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اجلاس میں رمضان کے دوران ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے گا، رمضان ایس او پیز پر علماء کی تجاویز کی روشنی میں جائزہ لیا جائے گا۔


متعلقہ خبریں