اور کوکین پکڑی گئی


ہانک کانگ کی پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ریکارڈ 700 کلو گرام کوکین پکڑ لی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھاری مقدار میں کوکین اسپیڈ بوٹس کے ذریعے اسمگل کی جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کوکین کی مالیت 119.6 ملین ڈالر یعنی پاکستان روپوں میں 18 ارب سے زائد بتائی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے اسمگلرز نے اسمگلنگ کے مختلف اور مشکل طریقہ کار اختیار کر لیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار نے ایک شخص کو ٹرالی لے جاتے ہوئے روکا جس پر ڈبوں کے اندر کوکین کی 150 اینٹیں لدی ہوئی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کوکین کی مزید 492 اینٹیں انڈسٹریل ایئریا میں موجود عمارت اور ایک اپارٹمنٹ سے ملی ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ کوکین سمگل کرنے کے الزام دو لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کی عمریں 19 اور 25 سال بتائی گئی ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ این جی کوک چیونگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ کوکین امریکہ سے بحری جہازوں کے ذریعے ہانگ کانگ اسمگل کی گئی اور یہاں سے غیر قانونی طور پر اسپیڈ بوٹس کا استعمال کرتے ہوئے مختلف شہروں میں اسے پہنچایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ “ہمیں جائے وقوعہ سے واٹر پروف بیگز بھی ملے ہیں جن کوکین کی اینٹین موجود تھیں۔

پولیس نے بتایا کہ ہانگ کانگ کی پولیس نے 2012 میں 649 کلو گرام کوکین ضبط کی تھی۔

 


متعلقہ خبریں