بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کی نانی ان کا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ہر بار ایک ہی بات کہتی ہیں۔
ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’ہمسفر‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماہرہ خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر گزشتہ روز اپنی نانی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی۔
تصویر میں ماہرہ خان کی نانی کو ان کا ہاتھ پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میری نانی میرا ہاتھ تقریباً روزانہ پڑھتی ہیں اور ایک ہی بات روزانہ کہتی ہیں کہ’ دل تو اچھا ہے ‘۔
ماہرہ خان کی پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے اب تک لاکھوں بار پسند کیا جاچکا ہے۔