حفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا


اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کو بھی کورونا ہو گیا۔ 

وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے اور ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے دُعا گو ہیں۔

گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

پاکستان میں عالمی وبا انتہائی خراب صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے اور دن بدن کیسز میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید100اموات اور 4 ہزار84نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ویکسین، 50 سال سے اوپر افراد کی رجسٹریشن شروع

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 356 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ63 ہزار200ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد48ہزار566 ہے اور 6لاکھ278 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچک


متعلقہ خبریں