پاکستان میں سپر مون کا نظارہ


پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح سال کے پہلے سُپرمون کا نظارہ کیا گیا۔ کراچی، لاہور، ملتان اور سکھر سمیت مختلف شہروں میں سُپرمون کے نظارے کیے گئے۔

اسلام آباد اور پشاور میں مطلع ابرآلود ہونے کی وجہ سے شہری سُپرمون کا نظارہ نہ کرسکے۔ کراچی میں شہریوں نے سُپرمون کے دلکش نظارے کیے۔

لاہور میں بھی سُپرمون کا نظارہ کیا گیا۔ سال کے پہلے سُپرمون کا نظارہ ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور فورٹ عباس صحرائے چولستان میں بھی کیا گیا۔

سکھر اور نواب شاہ میں بھی سُپرمون کے نظارے کیے گئے۔ سپرمون کے وقت چاند تھوڑا سا بڑا، زیادہ روشن اور مکمل دکھائی دیتا ہے۔

اس وقت چاند زمین کے قریب آجاتا ہے۔ اتوار کی شب ہونے والے سپرمون کو وارم سُپرمون کا نام دیا گیا۔ جب چاند معمول سے زیادہ بڑا اور روشن ہو اور زمین کے قریب ترین پہنچ جائے تو اسے سپرمون کہتے ہیں۔


متعلقہ خبریں