سوات: کورونا مثبت کیسز کی شرح23 فیصد ہو گئی

فائل فوٹو


نیشنل کمانڈ اینڈ ایکشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ سوات میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد ہو گئی ہے جب کہ سب سے زیادہ کورونا کیسز بھی یہیں رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار کے مطابق پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 22 جبکہ نوشہرہ میں 19 فیصد رپورٹ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں برطانیہ سے آنے والا نیا کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں 17 فیصد جبکہ فیصل آباد اورراولپنڈی میں کورونا کے 15 فیصد کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مالاکنڈ، صوابی، سرگودھا، ملتان اور سیالکوٹ میں 12 فیصد مثبت کیسزرپورٹ ہوئے۔

سنٹرل پنجاب کے شہر منڈی بہاؤالدین میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 11 جبکہ گوجرانوالہ میں 10 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق اوکاڑہ، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 9 فیصد، بہاولپور اور لوئر دیر میں 8 فیصد جب کہ گجرات میں 7 فیصد رہی۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41 اموات اور 4 ہزار 525 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح 11 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ59 ہزار116ہو گئی ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد46ہزار663ہے اور 5 لاکھ98 ہزار197افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب: کورونا سے متاثرہ بچوں کی تعداد میں اضافہ

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 6 ہزار246افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار491، خیبر پختونخوا 2 ہزار301، اسلام آباد561، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 206 اور آزاد کشمیر میں 348 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسزکی تعداد 56 ہزار450، خیبر پختونخوا85ہزار531، سندھ 2 لاکھ 64 ہزار889، پنجاب 2 لاکھ 15 ہزار227، بلوچستان 19 ہزار525، آزاد کشمیر 12 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں5ہزار10 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔


متعلقہ خبریں