وفاقی حکومت کا کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے موجودہ گرمیوں میں کراچی کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے کراچی کے شہریوں کو اچھی خبر سنا دی اور گرمیوں میں شہر قائد کے باسیوں کو اضافی بجلی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ حالیہ گرمیوں میں کراچی کو نیشنل گرڈ سے 450 میگاواٹ اضافی بجلی فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی فراہمی کے لیے جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن پر کام مکمل ہو گیا ہے اور ٹرانسمیشن لائن 31 مارچ تک بجلی اٹھانے کے لیے مکمل تیار ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: دلہن جو اپنی رخصتی پر سب سے زیادہ خوش دکھائی دی

عمر ایوب نے کہا کہ وفاقی کی جانب سے کراچی کو دی جانے والی 450 میگاواٹ اضافی بجلی پہلے سے فراہم کی جانے والی 800 میگاواٹ کے علاوہ ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل میں این ٹی ڈی سی اور کے الیکٹرک کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔


متعلقہ خبریں