یوسف رضا گیلانی کی سپریم کورٹ جانے کیلیے وکلا سے مشاورت

نیب زادہ نہیں، نیب زدہ ہوں، ملک ہو گا تو حکومت کریں گے، مشکل فیصلے کر رہے ہیں ڈالر نیچے آئیگا: گیلانی

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد وکلا سے مشاورت شروع کردی ہے۔ یہ بات ذمہ دار ذرائع نے بتائی ہے۔

چیئرمین سینیٹ الیکشن کیخلاف یوسف رضا گیلانی کی درخواست مسترد

ہم نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سید یوسف رضا گیلانی کی درخواست ناقابل سماعت قراردے دی ہے۔ عدالت نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست خارج کردی ہے۔

ذمہ دار ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو وکلا نے عدالتی فیصلے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس دوران انہوں نے وکلا سے مشاورت بھی کی۔

ہم نیوز کو ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ پی پی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے وکلا سے یہ بھی مشورہ کیا ہے کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم وکلا سے مشاورت کے بعد عدالت عظمیٰ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کریں گے۔

الیکشن چوری کیا گیا، سنجرانی کی جیت عارضی ہے: یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ نے نے موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کی درخواست خارج کرتے ہوئے 12 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

عدالت عالیہ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت توقع رکھتی ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جائے گا اور ساتھ ہی توقع ظاہر کی گئی ہے کہ پارلیمنٹ کے مسائل پارلیمنٹ کے اندر ہی حل کیے جائیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 69 کے تحت عدالت اس معاملے میں مداخلت نہیں کرسکتی ہے۔

یوسف رضا گیلانی کی نااہلیت کیلئے نئی درخواست دائر

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلے میں تحریر ہے کہ چیئرمین سینیٹ الیکشن سینیٹ کا اندرونی معاملہ ہے اور الیکشن کا ساراعمل ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔


متعلقہ خبریں