پاکستان کے عوام کیساتھ خوشگوار تعلقات چاہتےہیں، نریندر مودی


 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم ہمسایہ ملک ہونے کے ناطے پاکستان کےعوام کے ساتھ خوشگوار تعلقات چاہتے ہیں۔

ذرائع وزیراعظم ہاوس کے مطابق  یوم پاکستان پر بھارتی صدر اور وزیراعظم نے تہنیتی پیغامات بھجوائیں ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے وزیراعظم عمران خان کیلئے بھی خصوصی پیغام بھیجا ہے۔

بھارتی ہیرو مودی سرکار کی کٹھ پتلیاں ؟

انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں خوشگوار تعلقات کیلئے اعتماد پر مبنی دہشتگردی اور دشمنی سے پاک ماحول اہم ہے۔


متعلقہ خبریں