کورونا: ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز اتوار اور 23مارچ کو بند رہیں گے


نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز 23 مارچ کو بند رہیں گے۔ 

این سی او سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عوام اتوار اور تعطیل کے دن ویکسی نیشن سینٹر ز پر آنے کی زحمت نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا صورتحال کو سنجیدہ لیا جائے، فیصل سلطان

این سی او سی نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ملک بھر میں تمام ویکسی نیشن سینٹرز اتوار اور قومی تعطیلات پر بند رہیں گے۔

این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس فیصلے کا مقصد ہیلتھ کیئر ورکرز کو ریلیف فراہم کرنا ہے جو کہ عوام کو کورونا سے بچانے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور دوسرے مرحلے میں60 سال سے بڑی عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 12.5 فیصد پر پہنچ گئی

ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں