پی ڈی ایم اسلام آباد میں حرکت کرتی ہے تو سندھ میں گورنر راج نافذکیا جائیگا، شیخ رشید

شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ ڈھائی سال گزر چکے، اب ساری اپوزیشن سے بات کریں اور معاملات آگے بڑھائیں۔ انہوں ںے واضح کیا کہ اگر پی ڈی ایم اسلام آباد میں کوئی حرکت کرتی ہے تو اس کا جواب سندھ میں گورنر راج کے نفاذ کی صورت میں دیا جائے گا۔

شیخ رشید کی نواز شریف کو خصوصی سرٹیفیکٹ کی پیشکش

ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈھائی سال میں پہلی مرتبہ وزیر اعظم نے خود کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ٹوٹ پھوٹ پر کوئی بیان نہیں دینا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر پی ڈی ایم استعفے دیتی ہے تو فوج کی تعیناتی کے بغیر ضمنی الیکشن نہیں ہوسکیں گے۔ انہوں ںے انکشاف کیا کہ وفاقی کابینہ میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہونے جارہا ہے۔

پانچ سال بعد احتساب ہونا چاہیے کہ ہم نے ملک کیلئے کیا کیا، وزیراعظم

پاکستان ٹونائٹ کے میزبان سید ثمر عباس کی جانب سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ سکندر سلطان راجہ کو چیف الیکشن کمشنر بنانے کا مشورہ انہوں ںے نہیں دیا تھا تاہم انہوں نے اعتراف کیا کہ وزیراعظم کو کہیں اورتعیناتی کے لیے کہا تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ اسلام آباد اور لاہور ہی نہیں بلکہ منسٹر انکلیو تک پر دہشت گردی کے حملے کا خطرہ ہے۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر شیخ رشید نے وزیر اعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال گزر چکے ہیں، اب ساری اپوزیشن سے بات کریں اور معاملات آگے بڑھائیں۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا انکشافات سے بھرپور انٹرویو دیکھیے آج رات 8 بج کر 2 منٹ پر ہم نیوز کے پروگرام ’پاکستان ٹونائٹ‘ میں صرف ہم نیوز پر۔


متعلقہ خبریں