مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی



مسلم لیگ ن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کی مخالفت کر دی۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے لیگی رہنما احسن اقبال اور مریم اورنگزیب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں الیکشن چوری کرنے کا نیا ذریعہ ہیں ، انہیں کوئی اٹھا کر لے گیا تو کہاں سے ڈھونڈیں گے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈسکہ الیکشن میں پریذائیڈنگ افسران کو اٹھانے والوں کو پکڑا جائے۔

اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم متحد ہے، یہ  نظام بدلنے کےلیے بنی ہے، حکومت پی ڈی ایم کے بجائے اپنی کارکردگی کی بات کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے اب تک ہر فیصلہ اتفاق رائے سے کیا یے، کل کے اجلاس میں استعفوں پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا، پیپلزپارٹی کو سی ای سی سے مشاورت کیلئے وقت دیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم کی 9 جماعتیں پیپلز پارٹی سے خوش نہیں، شاہد خاقان عباسی

سابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت پی ڈی ایم کے بجائے اپنی کارکردگی بتائے،پی ڈی ایم ایک تحریک ہے جس کا مقصد ملک کو آئین کے مطابق چلانا ہے۔


متعلقہ خبریں