وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ پرائیکورٹ اور سرکاری اسکولز کو امتحانات لینے کی اجازت 19 مارچ تک ہو گی۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ 19 مارچ کے بعد تمام اسکولز مکمل طور پر بند کر دیئے جائیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والے تعلیمی ادارے سیل کردیئے جائیں گے۔
ANNOUNCEMENT:
All Public & Private schools are only allowed to take examinations (Send Ups & Entry Exams) till Friday 19th March, 2021. After Friday all Schools will be shut down completely. Please adjust your schedules accordingly. Anyone in violation will be sealed.— Murad Raas (@DrMuradPTI) March 15, 2021
ان کا کہنا تھا کہ یہ اعلان صرف راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گجرات اور گجرانوالہ کے اسکولوں کے لیے ہے۔