مجھےگرفتار کیا تو نوازشریف قیادت کریں گے، مریم نواز



لاہور: مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو پارٹی کے تاحیات قائد نوازشریف حکومت مخالف تحریک کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کاکام کرپشن کوپکڑ نا ہے ترجمان بننا نہیں،نیب کرپشن پکڑنے میں ناکام ہوا۔ بیانات جانچنے کا اختیارنیب کوکیسے مل گیا؟

مجھےضمانت مسترد ہونےکی دھمکیوں سے نہیں ڈراسکتے۔ اس حکومت کی آئینی اور نہ ہی قانونی حیثیت ہے۔عمران خان کوگھر بھیجنے تک بیرون ملک نہیں جاؤں گی۔ اگر حکومت پلیٹ میں رکھ کر بھی پاسپورٹ پیش کرے تو نہیں لوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پی ڈی ایم حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کرےگی۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک سال ہوگیا ہے نیب نے مجھے نہیں بلایا۔

ن لیگی رہنما نے کہا نیب نےہائیکورٹ میں جھوٹ بولا کہ تحقیقات میں تعاون نہیں کررہی۔ نیب کوتکلیف ہے کہ میں سیاست میں مداخلت کررہی ہوں۔ میں عوام کی نمائندگی کروں گی اورمداخلت پر آواز اٹھاؤں گی۔

انہوں نے کہا میں خوف زدہ نہیں ہوں ،تم انتقام لینے میں بھی ناکام ہوں گے۔ حکومت خفیہ چیزوں پر چل رہی ہے وہ بھی بے نقاب ہوں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اس طرح انتقامی کارروائیاں کی گئیں تو ن لیگ خاموش نہیں رہےگی۔زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔


متعلقہ خبریں