ناریل کے تیل کے بے شمار فوائد

ناریل کے تیل کے بے شمار فوائد

ناریل قدرتی طور پر بے شمار فوائد کا حامل پھل ہے۔ فوری توانائی فراہم کرنے والے اس پھل کا تیل بھی بیش بہا فوائد سے مالا مال ہے۔ عام طور پر ناریل کا تیل بالوں اور جلد کی حفاظت کے لیے جانا جاتا ہے مگر اس کے دیگر کئی استعمال بھی ہیں۔

فائدہ مند کولیسٹرول میں اضافہ

ایک تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل جسم میں فائدہ مند کولیسٹرول (گڈ کولیسٹرول) کو بڑھاتا ہے۔ فائدہ مند کولیسٹرول دل کو صحت مند رکھنے میں معاون و مددگار تصور کیا جاتا ہے۔

وزن گھٹانے میں مددگار

ناریل کے تیل کا استعمال وزن گھٹانے، خاص طور پر پیٹ کی چربی ڈھالنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ باقی خوردنی تیلوں کے مقابلے میں زود ہضم بھی ہے۔ ناریل کا تیل تھائیرائڈ اور اینڈوکرائن گلینڈز کو صحت مند طریقے سے کام کرنے میں مدد بھی دیتا ہے۔

ڈیمنشیا کی علامات کو کم کرنے میں مددگار

نیویارک کے ایک ادارے کی تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ الزائمر کے مریضوں کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

دانتوں کی حفاظت

دانتوں کی حفاظت اور پیلا پن دور کرنے کے لیے ناریل کا تیل ایک بہترین دوا ہے۔ مسوڑھوں کی سوجن کے باعث ہونے والی درد کو ناریل کا تیل بہت تیزی سے ختم کرتا ہے۔

جلد کی شادابی

2018 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق ناریل کا تیل جراثیم کش خصوصیات کا حامل ہے۔ اس کے استعمال سے بڑھاپے کے اثرات دیر سے نمایاں ہوتے ہیں اور یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں (الٹرا وائلٹ ریز) سے بچاتا ہے۔

مرگی کا علاج

لندن کے ایک ادارے کی تحقیق کے مطابق ناریل کے تیل کا استعمال مرگی کے دوروں میں مفید ثابت ہوتا ہے۔

انہضام میں مددگار

ناریل کا تیل جراثیموں اور وائرس سے تحفظ فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کے استعمال سے قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ نتیجتاً نظام انہضام جراثیموں کے حملوں سے بچ جاتا ہے۔

ہڈیوں کی مضبوطی

ناریل کا تیل نمکیات کو جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے جو کہ ہڈیوں کے لیے بہت ضروری ہے۔ اس تیل کا استعمال ہڈیوں کو مضبوطی فراہم کرتا ہے۔


متعلقہ خبریں