قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فواد عالم نے کرکٹ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔
کرکٹر فواد عالم پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو کرنے کے لیے تیار ہیں۔
View this post on Instagram
فواد عالم اردو فلکس کی ویب سیریز ’خودکش محبت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
کرکٹ کے میدانوں میں اپنی بیٹنگ سے شائقین کرکٹ کو محظوظ کرنے والے اب اداکاری کے جوہر سے بھی مداحوں کو محظوظ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: فواد عالم گیارہ سال بعد دوبارہ ٹیم میں شامل
فواد عالم کی ویب سیریز کے پوسٹر کو اُن کے مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
اردو فلکس کی جانب سے ویب سیریز کی ریلیز کے حوالے سے کوئی تفصیلات اب تک منظر عام پر نہیں آئی ہیں۔