مسکراتے چہرے کے ایموجیز والا سانپ لاکھوں روپے میں فروخت

مسکراتے چہرے کے ایموجیز والا سانپ لاکھوں روپے میں فروخت

جارجیا: امریکہ میں ایک ایسا سانپ فروخت کیا گیا ہے جس کی کھال پر مسکراتے چہرے کے ایموجیز بنے ہوئے ہیں۔ سانپ کو 6 ہزار ڈالرز (9 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد) میں فروخت کیا گیا ہے۔

عمران خان : سانپ کی کھال والی ’عید چپل‘ وائلڈ لائف لے گیا

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سانپ کا مالک 2003 سے سانپوں کی بریڈنگ پر کام کررہا ہے۔ وہ گہرے گولڈن، نیلے اور سفید رنگ کے سانپ کی بریڈ کرانے کا خواہش مند تھا لیکن قدرتی طور پر انڈے سے جو سانپ نکلا اس کی کھال پر مسکراتے ہوئے چہرے کے ایموجیز بنے ہوئے ہیں۔

انسان نے سانپ کو کاٹ لیا

مؤقر ہنوستان ٹائمز کے مطابق جسٹن کوبیلکا نامی شخص نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا ہے کہ اس نے اس سانپ کو حال ہی میں چھ ہزار ڈالر پر فروخت کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Kobylka (JKR) (@jkobylka)

اخبار کے مطابق نیوز بسٹ نامی نیوز ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن کوبیلکا کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے ہے۔

بچھوؤں کے زہر کی قیمت 7 ہزار ڈالرز فی گرام

جسٹن کوبیلکا نے اس سانپ کی ایک ویڈیو جنوری میں شیئر کی تھی اور اس کے ساتھ لکھا تھا کہ اگر آپ ایموجی کے ساتھ والا ایک سانپ چن سکیں تو وہ کون سا ہوگا؟

جوتا نگلنے والے مگرمچھ کی سرجری

جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ سانپ ایک شخص کے ہاتھ میں ہے۔


متعلقہ خبریں