سینیٹ الیکشن میں سیاسی قیادت کی خریدو فروخت ہوئی، وزیراعظم


وزیراعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ جب سینیٹ کا الیکشن ہوا تو پوری قوم نے دیکھا کہ ملک کی لیڈرشپ کی خریدو فروخت ہورہی تھی جیسے کوئی بکرا منڈی لگی ہو۔

وزیراعظم نے سوہاوہ میں القادر یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم انسان اور جانور میں فرق بتاتی ہے۔ جانور اور انسان کے درمیان پہچان صرف علم کے باعث ہوتی ہے۔ ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

مزید پڑھیں: آئندہ دو ماہ ملکی سیاست کیلیے اہم ترین ہیں: وزیراعظم نے بتا دیا

وزیراعظم نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کا مقصد دین کو ہماری زندگیوں سے مطابقت پیدا کرنا ہے۔ چاہتا ہوں کہ القادر یونیورسٹی میں سائنس اور دین کی تعلیم ساتھ ساتھ ہو۔ملک میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بہت ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ القادر یونیورسٹی کو مصر کی الازہر یونیورسٹی کی طرز پر اعلیٰ ادارہ چاہتے ہیں۔ کوئی بھی قوم علم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی ہے۔


متعلقہ خبریں