اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے الزام عائد کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ایک جماعت نے ڈکیتی کی ہے۔
سیکرٹ ووٹ ہے، امید ہے کہ صادق سنجرانی جیتیں گے: شیخ رشید
ہم نیوز کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کے ہمراہ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کے الیکشن کے لیے ہم پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزاد اراکین اور اتحادیوں کی طاقت سے کل کا مقابلہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی نے وزیراعظم کے فیصلوں کو سراہا ہے۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب: پریذائیڈنگ افسر کا نام سامنے آگیا
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کاہ کہ کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی نے اپوزیشن کے پروپگنڈے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح پر منظم کیا جائے گا۔
ہم نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آصف زرداری نے جعلی راجکماری کو بے وقوف بنایا۔ انہوں نے کہا کہ 12 ویں کھلاڑی فضل الرحمان گراؤنڈ میں آنے کے لیے داؤ پیچ لگا رہے ہیں۔
کل کے الیکشن کیلیے تیار ہیں، کامیاب بھی ہوں گے: شبلی فراز
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کولانگ مارچ سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ انہوں نے واضح طورپر کہا کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لیا گیا تو کارروائی ہو گی۔