اسلام آباد: کورونا سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کی ہدایات جاری


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق نئی پابندیوں کے اطلاق کی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق عوامی و دیگر مقامات پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ متعلقہ اداروں کی منظوری سے 50 فیصد کام گھر سے کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہو گا جب کہ تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات10 بجے کے بعد پابندی عائد ہو گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق اسپتال اورمیڈیکل اسٹور کی دکانوں پر 10 بجے کی پابندی لاگو نہیں ہو گی۔

اسلام آباد اور پنجاب کے7 شہروں میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

تمام پارکس شام 6 بجے کے بعد بند کر دئیے جائیں گے جب کہ سینما ہالز اور مزارات پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق کھلے مقامات پر 300 افراد کے اجتماع پر کورونا ایس او پیز کے مطابق اجازت ہو گی۔

خیال رہے کہ پابندیوں میں نرمی یا مزید سختی سے متعلق 12 اپریل کو فیصلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں