یوٹیلٹی اسٹورز: کل رمضان پیکج کی منظوری لی جائے گی


 وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی سستی فراہمی کے لیے کل رمضان پیکج کی منظوری لی جائے گی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کی سالانہ سیل 100 ارب روپےتک ہے۔ حکومت ملی تو یوٹیلٹی اسٹورز کی سالانہ سیل 10ارب روپے تھی۔

حماد اظہر نے کہا کہ یوٹیلٹی اسٹور پر دی جانے والی سبسڈی کو مانیٹر کرنے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن سود مند ہوگی۔

مزید پڑھیں: یوٹیلٹی اسٹورز : دو ارب روپے کا رمضان پیکج منظور

یاد رہے کہ گزشتہ سال وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورزکے لیے دو ارب روپے کا رمضان المبارک پیکج منظور کرلیا تھا۔

عداد و شمار کے مطابق پی آئی اے اور یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن سمیت پاکستان میں 140 سرکاری ادارے سالانہ 15 ارب ڈالرز کا نقصان کررہے ہیں۔

دستیاب اعداد و شمارکے مطابق یوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن  کا سالانہ نقصان چھ سے آٹھ ارب روپے ہے


متعلقہ خبریں