ملالہ یوسف زئی کا ایپل ٹی وی کیساتھ لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ

ملالہ یوسف زئی کا یاد داشتوں پر مشتمل کتاب لکھنے کا اعلان

پاکستان کی نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے ساتھ لاکھوں ڈالرز کا معاہدہ کر لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کے تحت ملالہ اب ایپل ٹی وی کے لیے بچوں اور خواتین پر مبنی دستاویزی فلمیں اور ڈرامے بنائیں گی۔

ایپل کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس معاہدے کی مدت ایک سال ہے۔

ملالہ ایپل ٹی وی کے لیے دنیا بھر میں خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل اور ان کی ضروریات سے متعلق آگاہی، دستاویزی اور اینیمیٹیڈ فلمیں بنائیں گی۔

ملالہ یوسف زئی کا خواب: پاکستان اور بھارت دوست بن جائیں

اس حوالے سے ملالہ نے بتایا ہے کہ وہ دنیا بھر سے نوجوان لکھاریوں اور فنکاروں کو بھرتی کریں گی جو اپنی سوچ کے مطابق فلمیں تخلیق کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں ایسی کہانیوں کی طاقت پر یقین رکھتی ہوں جو خاندانوں کو جوڑے ، دوستی کو مضبوط کرے ، تحریکیں بنائیں اور بچوں کو خواب دیکھنے کی ترغیب دے۔


متعلقہ خبریں