فضا میں تیرتے بحری جہاز کی تصویر نے حیران کر دیا


لندن: فضا میں تیرتے بحری جہاز کی تصویر نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

انگلینڈ کے ساحل کے پاس بنائی جانے والی تصویر میں بحری جہاز فضا میں تیرتے ہوئے نظر آرہا ہے جس نے دیکھنے والوں کو پریشان کر دیا۔

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے شہری نے بتایا کہ وہ گزشتہ دنوں ساحل پر گئے اور اس منظر کو دیکھا تو حیران رہ گئے جس کے بعد انہوں نے جہازوں کی تصاویر بنا کر انٹرنیٹ پر شیئر کیں۔

بحری جہاز کی تصاویر کو شیئر کرنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ انہیں یہ جہازاس طرح نظر آ رہے تھے جیسے سمندر نہیں بلکہ آسمان پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہنشاہ پینگوئن کے بارے میں دلچسپ حقائق

ماہرِ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ نظر کا بلند سطحی دھوکہ ہے جو روشنی کی شعاعوں کو موڑنے والے خصوصی حالات کی وجہ سے پیدا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سپیریئر میراج نامی نظر کا یہ دھوکہ ٹمپریچر انورژن نامی موسمی صورتحال کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے جب ٹھنڈی ہوا سمندر کے قریب ہوتی ہے اور گرم ہوا اس کے اوپر ہوتی ہے۔


متعلقہ خبریں