لندن: بلی نے ٹرین رکوا دی، مسافر متبادل ٹرین سے روانہ

لندن: مانچسٹر روانہ ہونے والی ٹرین بلی نے رکوا دی

لندن: مانچسٹر روانہ ہونے والی ٹرین بلی نے رکوا دی۔ مسافروں کو دوسری ٹرین کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لندن سے مانچسٹر کے لیے روانہ ہونے والی ٹرین کی چھت پر بلی چڑھ گئی جو باوجود کوشش کہ نہ اتاری جا سکی جس کے وجہ سے مسافروں کو متبادل ٹرین کے ذریعے روانہ کیا گیا۔

انتظامیہ 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد بلی کو ٹرین کی چھت سے اتارنے میں کامیاب ہو گئی۔ بلی ٹرین کی چھت پر کیسے چڑھی معلوم نہ ہو سکا۔ بلی کے ٹرین پر چڑھنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

بلی ٹرین کے اگلے حصے کی چھت پر آکر بیٹھ گئی جس کی وجہ سے ٹرین کو تقریبا 3 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔ 3 گھنٹے بعد بلی نے ٹرین کے پاس موجود ڈبے پر چھلانگ لگائی اور بھاگ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں تصویری مقابلہ، دلچسپ اور حیرت انگیز تصاویر پیش

ریلوے اسٹیشن منیجر نے کہا کہ ہمیں ٹرینوں کی آمدورفت کے موقع پر پرندوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہتا ہے تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ایک بلی کی وجہ سے ہمیں پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ٹرین تاخیر کا شکار ہوئی۔


متعلقہ خبریں