الیکشن کمیشن نے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر نوٹس لے لیا

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس

فوٹو: فائل


الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی حیدر گیلانی کی ویڈیو پر  نوٹس لے لیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ویڈیو کی میرٹ پر تحقیقات کی جائے گی۔

خیال رہے کہ آج علی حیدر گیلانی کی مبینہ ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ  ایک رکن کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار بتارہے ہیں۔

 سینیٹ الیکشن سے پہلے سندھ اسمبلی میدان جنگ بن گئی

ہم نیوز کے مطابق ویڈیو سے یہ واضح نہیں ہورہا ہے کہ علی حیدر گیلانی جس شخص کو سینیٹ الیکشن میں ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ کار سمجھا رہے ہیں وہ کس سیاسی جماعت کا رکن قومی اسمبلی ہے؟

سینیٹ انتخابات:الیکشن کمیشن نے ویجیلنس کمیٹی بنا دی

دوسری جانب  علی حیدر گیلانی نے اعتراف کیا کہ جو ویڈیو ہے وہ میری ہی ہے لیکن اس میں دوستوں سے بات کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ کوئی پہلا الیکشن نہیں ہے اس سے قبل بھی انتخابی مہم چلائی ہے۔

ایک طرف ہم دوسری طرف مافیا ہے، اراکین اسمبلی سے رابطہ رکھونگا: وزیراعظم

علی حیدرگیلانی نے کہا کہ عمران خان نے جس طرح ووٹ خریدا وہ سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 50 کروڑ روپے کے فنڈز اراکین کو فراہم کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیا 50 کروڑ کا فنڈ دینا ووٹ کی خریدوفروخت میں نہیں آتا ہے؟

الیکشن کمیشن فوری طور پر یوسف رضا گیلانی کو نا اہل کرے، شہباز گل

 


متعلقہ خبریں