پاکستانی باکسرعامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنے بیٹے محمد زاویئر کو اس کی پہلی سالگرہ پر رولیکس گھڑی کا تحفہ دیا ہے۔
باکسر بیوی فریال نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں عامر خان نے اپنے بیٹے کو کندھوں پر اٹھایا ہوا اور وہ بھی ساتھ میں موجود ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کی شادی 2013 میں ہوئی تھی اور زاویئر ان کا تیسرا بچہ ہے۔ عامر خان اور فریال مخدوم کی دو بیٹیاں ہیں۔
عامر خان نے اس رولیکس گھڑی کی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی تھی اور مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے یہ گھڑی کس مقصد کے لیے خریدی ہے۔