پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں شریک ایک کھلاڑی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا ہے کہ پی ایس ایل کے آج کے میچ میں شریک ٹیموں میں سے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق مذکورہ کھلاڑی میں 2 روز قبل کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تھیں جس کے بعد اسے فوری طور پر آئسولیٹ کردیا گیا تھا۔
پی سی بی کے مطابق مذکورہ کھلاڑی کی ٹیم میں شامل تمام ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے جب کہ دوسری ٹیم میں شامل اسکواڈ کی کورونا ٹیسٹنگ جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کیس سامنے آنے کے بعد کے اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین میچ رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔
A player from one of the sides featuring in this evening’s match has tested positive. The player had showed symptoms two days ago and had been immediately isolated.
Members of his side have tested negative while the players of the other side are being tested.
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) March 1, 2021