مرغے نے اپنے مالک کو مار ڈالا


جنوبی بھارت میں مرغوں کی لڑائی کے دوران ایک چاقو سے لیس مرغے نے اپنے مالک کو مار ڈالا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مالک کی جانب سے حریف کو زیر کرنے کے لیے مرغے کی ٹانگ پر چاقو باندھا گیا تھا۔

لڑائی کے دوران مرغے نے فرار ہونے کی کوشش کی تو مالک نے اسے پکڑا مگر اس نے مالک پر ہی حملہ کر دیا جس سے اس کو شدید چوٹیں آئیں۔

مقامی پولیس آفیسرجیون بتایا کہ متاثرہ شخص زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے اسپتال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو گیا تھا۔

جانور کون ذبح کرے؟ لڑائی پانچ جانیں لے گئی

جیون نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا شخص ان 16 افراد میں شامل تھا جو علاقے میں مرغوں کی لڑائی کا اہتمام کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مرغے کو کچھ وقت کے لیے مقامی تھانے رکھا گیا جس کے بعد اسے پولٹری فارم میں بھیج دیا گیا۔

جیون نے بتایا کہ “ہم غیر قانونی لڑائی کو منظم کرنے میں ملوث دیگر 15 افراد کی تلاش کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان افراد کو قتل، غیر قانونی جوا اور مرغوں کی غیر قانونی لڑائی کرانے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں