رحیم یارخان:بلے کو کچلنے کا انوکھا مقدمہ درج

بستر پر سونے والی بلیوں میں کورونا کے زیادہ خطرات، تحقیق

جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یارخان کے شہر ظاہر پیر میں بلے کو کچلنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقدمہ تھانی ظاہر پیر میں بلے کےمالک کی مدعیت میں درج ہوا۔ مالک نے ایف آئی آر میں بلے کی قیمت30 ہزار روپے درج کرائی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کیخلاف کارروائی کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی نمبر ایل ایس ٹی4576 نے رات نو بجے کے قریب بلے کو کچلا۔ سفید رنگ کی سوزوکی کار میں دو لوگ سوار تھے جو بلے کو کچلتے ہوئے آگے بڑھ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلی کے قتل کا 19 ماہ بعد فیصلہ

مدعی مقدمہ نے مؤقف اپنایا کہ واقعہ28 نومبر2020 کی شب پیش آیا اور اب تک پنچائیت میں مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

خیال رہے کہ دو سال قبل کراچی میں بھی سٹی کورٹ کے حکم پر بلی کو گاڑی کے نیچے کچلنے پر خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

شہری کا کہنا تھا کہ خاتون کی گاڑی تلے آکر بلی زخمی ہوئی اور خاتون سے پہلے بلی کے علاج کا مطالبہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں بلی ہلاک ہوگئی تھی۔

بعدازاں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے 19 ماہ بعد ناکافی شواہد کی بنیاد پر ملزمہ کو بری کردیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ ایسے کوئی شواہد پیش نہیں کئے گئے جس سے ملزمہ اور مدعی مقدمہ کی جائے وقوعہ پر موجودگی ثابت ہو۔

اس بات کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا کہ خاتون نے بلی کو جاں بوجھ کر ہلاک کیا اور بلی کی قیمت کا تعین بھی نہیں ہوسکتا کیوں کہ یہ کسی کی ملکیت نہیں تھی۔


متعلقہ خبریں